ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم نگورو کاراباخ اور لیبیا کی طرح فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل میں داخل ہوسکتے ہیں۔
پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے اپنی دفاعی صنعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ اسرائیل غزہ میں جارحیت نہ کرسکے۔ ماضی میں ہم نیگورنو کاراباخ اور لیبیا میں بھی داخل ہوئے ۔ ہوسکتا ہے کہ یہاں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے۔
ترک صدر کے بیان پر اسرائیلی وزیر خارجہ تلملا گئے ۔ کہا رجب طیب اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھیں سابق عراقی صدر کا انجام یاد رکھنا چاہئے۔