وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے میں کہا کہ کراچی،لاہوراوراسلام آبادکےہوائی اڈوں پرالیکٹرانک گیٹس نظام کانفاذکیاجارہاہے، اور126ممالک کےسرمایہ کاروں اورسیاحوں کو24گھنٹوں میں ویزاجاری کیےجائیں گے۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نےبیرونی سرمایہ کاروں اورسیاحوں کیلئےویزاآسان بنانےکےمتعلق بیان میں کہا کہ حکومت نےبیرونی سرمایہ کاری اورسیاحت کےفروغ سےمتعلق اہم قدم اٹھایا ہے، وزارت داخلہ اوردیگرمتعلقہ وزارتوں کی ویزارجیم میں نرمی مثبت پیشرفت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کی کاروباری شخصیات کوویزافری داخلےکی منظوری دی ہے،126ممالک کےسرمایہ کاروں اورسیاحوں کو24گھنٹوں میں ویزاجاری کیےجائیں گے،ان 126 ممالک کےتاجروں اور سیاحوں کوویزافیس سےمستثنیٰ قراردیاگیاہے۔
وزیراعظم پاکستان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کراچی،لاہوراوراسلام آبادکےہوائی اڈوں پرالیکٹرانک گیٹس نظام کا نفاذ کیا جا رہا ہے، ویزا پالیسی میں نرمی سےمعیشت مستحکم ہوگی،زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا، گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقے سیاحوں کیلئےجنت ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے وزارت داخلہ کی کارگردگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئی ویزارجیم پرعملدرآمدکاجائزہ لینےکیلئےوزارت داخلہ میں ڈیش بورڈبھی قائم ہوگا،نئی ویزارجیم پروزارت داخلہ اوردیگرمتعلقہ وزارتوں اوراداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔