جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، عوامی مسائل اجاگر کررہے ہیں۔
راولپنڈی میں حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں مذاکرات کاپہلادورختم ہوگیاہے ، جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کیلئےنومطالبات پیش کئے، جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ ، نصراللہ رندھاوا اور امیرالعظیم شریک ہوئے ۔
حکومتی ٹیم میں وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، امیر مقام ، طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بدر شہباز شامل تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ شامل تھے ۔
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رابطہ کر کے کمیٹی سے بات کرنے کا کہا تھا، گزشتہ شب ہم نے مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا، آج مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا، کل دوسرا دور ہوگا،ہم نے آج ملاقات میں اپنا ایجنڈا واضح کر دیا ہے۔
مذاکرات کی پہلی نشست ختم ہونےکے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کےلیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز)موت کےپروانےبن گئے،واحدمعاہدہ چین کےساتھ ہے،عوام کومہنگی بجلی کی بھینٹ نہیں چڑھنےدیں گے،حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی بنانےکاکہاہےجو کہ کل تک بن جائے گی۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنااورمذاکرات ایک ساتھ چلیں گے،بڑی تعداد میں ہمارے کارکن رہاہوگئے،35افرادکی نظر بندی کاحکم دیاگیا،تفصیلات حکومت کو فراہم کر دی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا بیان
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کیساتھ مذاکرات کی پہلی نشست ختم ہونےکے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارےوزرا کا وفد چین گیا ہوا تھا، اس پر تفصیل سے بات ہوئی،روپےکومستحکم کرنااہم تھا،عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونےسےریلیف ملےگا،ٹیکنیکل کمیٹی میں وزیر پانی و بجلی اور ایف بی آر کے ممبر شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سولر ٹیوب ویلز کا اعلان کردیا ہے،سولر ٹیوب ویل کے 70فیصد اخراجات وفاق، باقی صوبےبرداشت کریں گی،سولرٹیوب ویلزکی وجہ سے تیل اور امپورٹ بل کم کرنےمیں مددملےگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دھرنا ختم کرنے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں،صوبوں اور شہروں پر بات نہیں کرنا چاہتے،سڑکوں پرجلسےلوگ تنگ ہوتےہیں،کوشش ہےدھرنالیاقت باغ منتقل ہوجائے،جماعت اسلامی کی جانب سے 10 مطالبات سامنے آئے ہیں۔
وفاقی وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی جوچاہتی ہے سب چاہتے ہیں کہ بجلی پٹرول سستا ہو اورخوشحالی آئے،حکومت کو ذرائع اور اخراجات کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کرنا ہوتا ہے،وسائل میں رہتےہوئےخرچ کرناہوگا،ٹیکنیکل کمیٹی جماعت اسلامی سےبات کرےگی۔
حکومتی رکن طارق فضل چوہدری نے میڈیا سےگفتگو کہا کہ جماعت اسلامی کو بتایا کہ ان کی بات وزرا بھی کرتے ہیں، وزیراعظم بھی اسی سے ملتی جلتی باتیں کرتے ہیں،پی ایس ڈی پی تک کٹوتی ہوئی،جماعت اسلامی سےدرخواست ہےمری روڈبندش سےلوگ متاثرہورہےہیں۔