بی جےپی جب سے بھارت میں اقتدار میں آئی ہے ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے
حال ہی میں بی جےپی کےایک لیڈر بربل سنگھ کےبیٹے نے ایک 70 سالہ بزرگ شہری کو بُری طرح تشددکر کےلہولہان کردیا،سی سی ٹی وی فوٹییج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھینو سنگھ نےبزرگ کے ساتھ اُس کی بیوی کو بھی بے رحمی سے تھپڑ مارے۔
شہریوں کاکہنا ہےکہ پولیس ابھی تک بزرگ پرتشدد کےواقعہ کی رپورٹ نہیں لکھ رہی،بی جے پی کی ریاستی دہشتگردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔
موجودہ حالات میں جہاں ایک جانب مودی حکومت کو سیاسی چیلنجر درپیش ہیں وہیں دوسری جانب بی جے پی کی دہشتگردانہ پالیسیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔
بی جے پی نےہمیشہ ابھینو سنگھ جیسے شرپسندعناصر کی پشت پناہی کی ہے،سوال یہ ہےکہ بی جے پی کی ریاستی دہشتگردی آخر کب ختم ہوگی؟۔