سپریم کورٹ نے ہری پور کے علاقہ سورج گلی میں قائم سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کرشنگ پلانٹس سے متعلق سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے ای پی اے خیبرپختونخوا کو صوبے میں قائم نو سو سٹون کرشنگ پلانٹس کے جائزے کی بھی ہدایت کردی۔ قرار دیا کہ آلودگی سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کرشنگ پلانٹس کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ہر نو میں سے ایک موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی سالانہ ستر لاکھ اموات کا باعث بن رہی ہے۔ بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک ہیں۔
عدالت نے ای پی اے خیبرپختونخوا کو صبوے میں قائم 900 سٹون کرشنگ پلانٹس کے جائزے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نےقرار دیا کہ آلودگی سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کرشنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فضائی آلودگی سے متعلق قواعد کی تجدید کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔