نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور شہریوں کو اشتعال دلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
احمد سلمان بلوچ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور شہریوں کو اشتعال دلانے پر تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ احمد سلمان بلوچ کیخلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ نے 15،20 افراد کے ساتھ ملکر حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنی تقریر سے شہریوں میں اشتعال پیدا کیا۔
احمد سلمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر 16 ایم پی او کے تحت درج کی گئی ہے جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور اشتعال انگیزی کی دفعات 147 ، 149اور 188 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتاری کی کوشش پر احمد سلمان بلوچ بس میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔