برطانیہ کی نئی حکومت نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے دائرہ اختیار کے متعلق سوال نہیں اٹھائیں گے۔
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم پر کے وارنٹ گرفتار کی درخواست کی ہے،انہوں نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے تین رہنماؤں کے لیے بھی اسی طرح کے وارنٹ کی درخواست کی۔
برطانیہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا ایک رکن ملک ہے عدالت نے اس بارے میں پوچھا تھا کہ وہ اسرائیلیوں پر دائرہ اختیار استعمال کر سکتا ہے ۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے کہاکہ نئی حکومت ہمارے دیرینہ موقف کے مطابق اس سوال کو ختم کر دے گی کہ یہ ایک مسئلہ ہے عدالت اپنا فیصلہ کرے،حکومت بین الاقوامی اور ملکی سطح پر قانون کی حکمرانی اور اختیارات کی علیحدگی پر بہت پختہ یقین رکھتی ہے۔