علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے، کوئی اور نہیں کرے گا۔
بنوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا،پشتونوں کی ایک تاریخ ہے،پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوانےکردار ادا کیا،ہم نےتن، من، دھن سےوطن کی مٹی سے وفاداری کی،اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے،آپریشنز کےنتیجے میں ہم نے اپنے گھربار چھوڑے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ زرق کمانے کیلئے دیگرصوبوں میں گئے تو جو رویہ اپنایا گیا اس پر بھی تحفظات ہیں،ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے، کوئی اور نہیں کرے گا،بنوں کے عوام کا شکرگزار ہوں، آپ نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر مثال قائم کی،بنوں کے لوگوں نے مزید نقصان ہونے سے بچایا، آپ کا مشکور ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بنوں کی کمیٹی نے اپنے مطالبات کیلئے نکات بھیجے ہیں،مطالبات پر پہلے مجھ سے بات ہوئی، پھر اپیکس کمیٹی میں تحفظات دور کیےگئے،ہمارے اندراورباہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہربات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں،مدارس کے بچے ہمارے دلوں کے قریب ہیں، وہ دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مدارس سے متعلق الفاظ تبدیل کرنے ہیں یا شق ختم کرنی ہے تو شق ختم کریں،مدارس کے بچوں کو بنیادی تعلیم بھی دیں گے،تعلیمی فنڈز میں مدارس کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا،پہلے دن کہا تھا، صوبے کے لوگوں اپنی اصلاح کر لو،ورنہ کارروائی ہو گی۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی مسلح گروہ یا شخص کسی ادارے کا نام لےکرصوبے میں کارروائی کرتا نظر نہ آئے،پولیس سے کہتا ہوں آپ اپنی کارروائی کریں ، عوام آپ کے ساتھ ہیں،صوبے کے عوام میری ذمہ داری ہے، ان کی عزت میری عزت ہے،عوام کو ہاتھ ڈالنے والے سن لیں، صوبے کے وزیراعلیٰ کو ہاتھ ڈال رہے ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا قومی فرض ہے، شخصیت اور پالیسی سے اختلاف ہو سکتا ہے،شہدا ءاور شہید کےخلاف کوئی بات ہوتی ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے،شہدا ءکے اہل خانہ کی دل آزاری نہیں ہونے دینی،عوام نے شہدا کے اہل خانہ کا ساتھ دینا ہے،ان کے بچے وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔