انڈین فلم انڈسٹر ی کے معروف اداکاری رنبیر کپور کو مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) کے دفتر میں 16 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) کے سمن کے مطابق نبیر کپور کو 6 اکتوبر کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہاگیا ہے ، اور ان کو بطور ملزم نہیں بلکہ لین دین کے طریقے جاننے کیلئے دفتر بلایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایسا نہیں کہ اداکار کا سمن میں ملزم کہا گیا ہو، ان سے پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے تاکہ اس سے حاصل شدہ رقم کے ذرائع کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں ، جن سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔
میڈیاکے مطابق رنبیر کپور کو سٹے بازی کے کاروبار کے لین دین کو سمجھنے کے لیے بلایا گیا ہے، جبکہ اس معاملے میں تقریباً 14-15 دیگر مشہور شخصیات اور اداکار ای ڈی کی نگرانی میں ہیں اور انہیں بھی جلد ہی طلب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا کہ سوربھ چندراکر اور روی اپل کی جانب سے پروموٹ کی گئی ایک کمپنی دبئی سے چلائی جا رہی تھی،جومبینہ طور پر نئے صارفین کو رجسٹر کرنے، آئی ڈی بنانے اور گمنام بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈر کیلئے آن لائن بک بیٹنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کر رہے تھے۔