چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیےمحکمہ داخلہ پنجاب نےحساس مقامات پرفوج اور رینجرز کےدستوں کی تعیناتی سمیت موبائل سگنل بند کرنے کےحوالے سےسفارشات طلب کرلیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نےمراسلہ جاری کردیا،محکمہ داخلہ نےچہلم کےموقع پر سکیورٹی کیلئےحساس مقامات پرفوج اوررینجرز کے دستوں کی تعیناتی کیلئےسفارشات طلب کر لی ہیں۔
اسی طرح موبائل سگنل بندکرنے کےحوالے سےحساس مقامات اوردورانیے کےتعین کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب کےجاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہےکہ تمام اضلاع میں فورس کی تعیناتی اورموبائل سگنلز سے متعلق31 جولائی تک سفارشات جمع کروائی جائیں۔