پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا ( کے پی ) کے ممبران صوبائی اسمبلی ( ایم پی ایز) کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ دیے جانے کے بعد ارکان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ممبران کو بیان حلفی جمع کرانے کے احکامات دیے گئے تھے۔
پارٹی احکامات کے بعد ممبران صوبائی اسمبلیوں نے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں۔
خیبرپختونخوا سے 91 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے جبکہ پنجاب سے 105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔