پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے تعلق رکھنے والی خاتون نے معروف سٹیج کامیڈین طاہر انجم کی پٹادی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جہاں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، کیمپ میں موجود عمل انیلا نامی خاتون نے معروف کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔
خاتون کے مطابق طاہر انجم تحریک انصاف کے دھرنے کی فوٹیج بنا رہا تھا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ طاہر انجم ویڈیوز بنا کر بانی پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے خاتون کو پی ٹی آئی کارکن ماننے سے انکارکردیا۔
سماء سے گفتگو میں اداکار طاہر انجم نے بتایا کہ خاتون نے اچانک تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس میں شکایت درج کروانے کا ارادہ ہے تاہم مشاورت کے بعد حتمی قدم اٹھاؤں گا۔