حکومت سندھ نے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے سندھ حکومت کو صارم برنی ٹرسٹ کا کنٹرول لینے لیے خط لکھا تھا، حکومت سندھ نے کنٹرول لینے کا فیصلہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر کیا۔
حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کو ویلفیئر کے معاملات سنبھالنےکی ہدایت جاری کیں،حکومت سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)محکمہ سوشل ویلفیئرنے حکم نامہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے صارم برنی کی طرف سے بچے اسمگلنگ کیس پرمراسلہ لکھا تھا،صارم برنی پر پاکستان سے امریکا میں بچوں کی اسمگلنگ کا الزام ہے5جون کو معروف سماجی رہنما صارم برنی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔