سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی نہیں کررہی بیرون ملک سے ہورہی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پرپابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف اورزرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنےجا رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ آپ نےبلےکانشان چھین لیا،14ماہ سےجیل میں رکھا ہوا ہے، کسی کانشان چھلی،کسی کا کدوتھا،پھر بھی ہم جیتے، بانی پی ٹی آئی مظلوم،ساری قوم اس کےساتھ کھڑی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کومان رہےہیں نہ ہی کسی قانون کو، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، عدالت کےساتھ لڑائی،عوام کےساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے، ابھی شروعات ہے لیکن آنےوالے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔