گوجرانوالہ میں بجلی کا بل ادا کرنے سے انکار پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا۔
گرجاکھ کے رہائشی خاندان کو 30 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل آیا تو گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کا بل ادا کرے۔ بل ادائیگی کی آخری تاریخ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
ملزم مرتضی نے چھوٹے بھائی عمر فاروق کو خنجر مارکر قتل کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔