صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ مری میں پانچ ارب تریسٹھ کروڑکی لاگت سے پانی کے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں مری ڈیویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، پانچ ارب تریسٹھ کروڑکی لاگت سے مری کو سیاحوں کے لیے اپ گریڈ کیا جائیگا۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرمری میں پانی کے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کی گیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہےکہ اہم سیاحتی مرکز میں ڈرینج اورسٹریٹ لائٹس سروسز کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔
واٹر سکیمیں پانچ ارب تریسٹھ کروڑکی لاگت سے مکمل کی جائیں گی،ڈونگا گلی، ڈھر جاوا، کھانی تک، مسوط اور کشمیر پوائنٹ میں اپ گریڈیشن ستمبر میں شروع ہوگی۔
مری کے پانی کے ذخائر کو قابل استعمال بنایا جائے گا،مری میں پانی کے آٹھ چشموں کو بروئے کار لایا جائے گا۔مری میں اکاسی ملین کی لاگت سے ڈرینج کی تیرہ سکیمز مکمل کی جائیں گی۔
مری میں تراسی ملین سے سٹریٹ لائٹس کی چار سکیمز بھی ساتھ ہی شروع ہونگی،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت پر ایک اعشاریہ چار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔