فلار ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی کمیٹی میں معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد پاکستان فلار ملز ایسوسی نے مزید ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کے ارکان کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران معاملات طے پائے۔
حکومتی کمیٹی میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ، احد چیمہ اور علی پرویز ملک شامل تھے۔
ملاقات کے دوران آٹے پر ٹیکس سیکشن 153 لاگو نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کمیشن کی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
سالانہ 10 کروڑ روپے سے کم آمدن والوں پر ٹیکس لاگو ہوگا۔
آٹا ڈیلرز اور پرچون فروش فلار ملز کا آٹا فروخت کرنے پر فی تھیلا کمیشن لیں گے۔