وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مرغی کے گوش کی قیمت میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہا کرتے ہوئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمرغی کےگوشت کی قیمت بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔مریم نوازنے چکن کی قیمت بڑھنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار ادارے کہاں ہیں،
مریم نواز کا کہناتھا کہ چکن کے ریٹ بڑھ گئے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ مرغی کا گوشت عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے ،ریٹ بڑھنا گوارا نہیں،پولٹری والےجائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں،عوام کا احساس ہے،مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتےمگرکیاعوام کومافیازکےرحم وکرم پرچھوڑ دیں،مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں،تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں،چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سےباہرنہیں ہونی چاہیں،نرخ پرنظر رکھی جائے۔