قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر سے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس ذرائع نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا، پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا،ِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پروپیگنڈے میں ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویپمنٹ سمیت گرفتار کرکے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی۔