پنجاب کی پہلی ایئرایمبولینس نےباقاعدہ سروس شروع کر دی ، میانوالی میں چھت سےگرنے والی خاتون حلیمہ بی بی کوراولپنڈی منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے"بچائیں ہر شہری کی جان" پروگرام ایئرایمبولینس نےباقاعدہ سروس شروع کر دی ،جان بچانےکا "گولڈن آور"شروع ہوگیا ہے، پنجاب کےعام شہریوں کو بھی ایئرایمبولینس کی سہولت مل گئی ۔
میانوالی کی حلیمہ بی بی کو ایئرایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقل کیا گیا،چھت سے گرنےوالی خاتون کی جان بچ گئی ۔
ڈی ایچ کیو میانوالی کے مطابق مریضہ کی جان بچانے کے لئے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ائیر ایمبولینس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا ۔
حلیمہ بی بی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مریم نوازرحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں،اللہ انہیں زندگی اور کامیابی دے۔
وزیراعلیٰ نے خاندان کو اپنے پیغام میں کہا کہ "جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کوبچایا"اللہ کےحکم پرعمل کیا، دعا اور دلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹادوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کیلئے پوری قوم سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔