مسلم لیگی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ ( ن ) سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔
ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سےمر رہے ہیں لیکن خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔