بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد سے مقامی لوگوں کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور آئل کمپنی، اوجی ڈی سی ایل کے اشتراک سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کئی فلاحی منصوبے جاری ہیں۔
پچھلے 5 سالوں کے دوران تعلیم و ہنر مندی پر 659 میلین، صحت 335 میلین اور قدرتی آفات کے دوران 228 میلین خرچ کیے گئے۔ ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کیلئے بلوچستان کے 200 سے زائد طلباء و طالبات کو 175 میلین کے اسکالرشپس فراہم کیے گئے۔
ضلع ڈیرہ بگٹی میں 3 ہیلتھ کیئر یونٹس، ڈی ایچ کیوز کیلئے 22 ایمبولینسیں اور فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے مقامی لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ضلع کوہلو کے شہری مزار مری کا کہنا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ہمیں اسکالرشپس ملے اور ہمیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ سیلاب کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ہمیں خیمیں اور دیگر امدادی آشیاء فراہم کی گئی۔