بنگلہ دیش میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال میں پھنسے ہوئےطلبا کے اہل خانہ نے بچوں کی محفوظ واپسی کے لئے وزیرِاعظم سے مدد کی اپیل کردی۔
اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی والدین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط میں لکھا کہ بنگلہ دیش میں ہمارے بچے اب اپنے ہاسٹلز کے احاطوں میں بند ہیں، بنگلہ دیش میں کرفیو کے باعث بچوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے، بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
A letter from Pakistani parents to the Prime Minister by Farhan Malik on Scribd
والدین نےوزیراعظم کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط میں کہا کہ بچے سارک کوٹہ کےتحت بنگلہ دیش کےمختلف میڈیکل کالجزمیں زیرتعلیم ہیں،بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے،بنگلہ دیشی حکومت نے پورے ملک بالخصوص ڈھاکہ میں کرفیو نافذ کر دیا،بنگلہ دیشی حکومت نے تمام مقامی طلبا کو بھی ہاسٹلز سے نکال دیا ہے۔
والدین نے خط کے متن میں مطالبہ کیا کہ تمام پاکستانی طلبا کی محفوظ اور جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے،طلبا کے لیے کھانے پینے کی اشیا کا بندوبست کیا جائے، ہائی کمشنر پاکستانی طلبا کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں سے رابطہ یقینی بنائیں، طلباء سے رابطہ نہ ہونا اہلخانہ کیلئے افسوسناک اور تشویشناک ہے، والدین کے اطمینان کے لیےطلبہ سے رابطہ یقینی بنایا جائے۔