چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی بریفنگ پر پی ڈی ایم اے پنجاب اور سندھ کو دریاؤں میں پانی کی سطح کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی زیرصدارت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے( ڈیزاسٹررسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے شرکت کی۔
چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرنے مون سون کےاثرات اورتیاریوں پربریفنگ دی،پی ڈی ایم اے پنجاب اور سندھ کو دریاؤں میں پانی کی سطح کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
این ڈی ایم اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق آبی گزرگاہوں اور دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، ممکنہ سیلابی صورتحال کیلئے ہنگامی تیاریاں یقینی بنائی جائیں ،سڑکوں اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے پر زور بھی دیا گیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے پنجاب اور سندھ پی ڈی ایم اے کو معیاری رسپانس پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملک میں موسمیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اور رابطہ لازم ہے۔