وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکہا ہےپاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے چینی کمپنیوں کومدعوکرےگا،پاکستان چین سےمختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کےنئےدروازےکھولناچاہتا ہے۔
وفاقی وزراعبدالعلیم خان اورجام کمال کی زیرصدارت پاک چین تجارتی امورپر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چین اورپاکستان کی کمپنیوں کے درمیان ’’جوائنٹ وینچرز‘‘کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اس موقع پرعبدالعیلم خان نےکہاپاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے چینی کمپنیوں کومدعوکرےگا،بنگلہ دیش،انڈیا،ویت نام کےمقابلےمیں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے۔
انہوں نےسرمایہ کاری بورڈکووزیراعظم کےلئےتفصیلات تیارکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے خارجہ،تجارت،صنعت وپیداوار،فوڈسیکیورٹی اورمیری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں۔
چین کی کمپنیوں کےاشتراک سےتجارت میں ایک ارب ڈالرکااضافہ ہوسکتا ہے،سرمایہ کاری بورڈکےحکام کوسرمایہ کارکمپنیوں سے فوری بات چیت کی ہدایت کردی گئی ہے، چینی کمپنیوں کیلئےبیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی بھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کےحوالے سےتفصیلی بات چیت ہوئی،انہوں نےوزارت تجارت کوبورڈ آف انویسٹمنٹ سےمکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کردی۔