ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 65فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی کے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 347000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک میں 572550 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرکے مہینہ میں ملک میں 84000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 21.49 فیصدکم ہے
گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 107000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر28 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔