لاہورکی بی آربی نہرسے پینتیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کےجسم سے بندھا ہوا پستول اورموبائل فون قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم لاش نہرمیں بہتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کواطلاع کی، ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاش نکالی گئی، نامعلوم مقتول کی عمرتیس سے پینتیس سال کے درمیان ہےجس کے جسم کے ساتھ تیس بور پستول اور موبائل فون بندھا ہوا ملا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ہونے پرمزید حقائق سامنے آئیں گی۔