منی پور فسادات پر مودی سرکار نے مکمل چپ سادھے ہوئی ہے جس پر عالمی میڈیا بھی سیخ پا ہو گیا
رواں ہفتے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مفصل رپورٹ شائع کی ،مئی 2023 سے شروع ہونے والے منی پور فسادات کے بعد اب تک حالات کشیدہ ہیں
منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے مابین فسادات میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے جبکہ مودی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی
ریاست میں انسانی حقوق کے تحفظ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ منی پور فسادات کو 400 سے زائد دن گزر چکے ہیں مگر حکمران جماعت ابھی تک ان فسادات کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے
تین مئی 2023 سے جاری میتی اور کوکی قبائل کے مابین فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 60 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں
عوام کی حفاظت داؤ پر لگنے اور مجرمان کے خلاف احتساب میں ریاستی ناکامی کے باعث منی پور کی عوام شدید خوف اور بے چینی کا شکار ہیں،
چیئرمین ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا
منی پور میں پولیس مجرمان کی پشت پناہی کرتی ہے جبکہ معروف صحافی اور تجزیہ کار بھی منی پور فسادات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،
ایمنسٹی انٹرنیشنل
رپورٹ میں منی پور کے متاثرہ عوام کے لیے فوری امدادی کیمپس کی ضرورت پر زور دیا گیا،منی پور متاثرین کا کہنا ہےکہ رپورٹ اور شکایات درج کروانے کے باوجود مقامی پولیس ہماری کوئی مدد نہیں کرتی بلکہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے،
منی پور میں مظلوم عوام پر شدید تشدد کر کے ان کے گھروں، کاروباری مراکز اور عبادت گاہوں کو جلایا گیا مگر حکام نے ان لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جنہوں نے اس ظلم کے خلاف بولنے کی جرات کی
ستمبر 2023 میں بھارتی پولیس نے منی پور میں تشدد پر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے تین صحافیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر منی پور مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے الزام پر ایف آئی آر درج کروائی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منی پور کے امدادی کیمپس میں دورے کیے جہاں متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے ان کی مالی امداد کے وعدے اب تک پورے نہیں کئے گئے
منی پور کے متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ کر مودی سرکار اپنے سیاسی کریئر کو مضبوط بنانے کے لیے غیر ملکی بے مقصد دورے کرنے میں مصروف ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی سرکار منی پور کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،مطالبہ ہے کہ وہ منی پور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مودی سرکار عالمی دباؤ میں آ کر منی پور کی عوام کو انصاف فراہم کرے گی یا اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے گی؟