وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کےججزنےآئین کوری رائٹ کیا ہے،پی ٹی آئی نے جومانگا بھی نہیں ان کو ٹرے میں رکھ کرپیش کیاگیا،۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازار کےافتتاح کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ سپریم کورٹ کےججزسےعرض ہےاس حکومت کوچلنےدو،ایک ہارے ہوئے شخص اورجماعت کے لیےآئین کو ری رائٹ کررہےہیں،کہاگیا تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرو،وہ جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام کی شکل نہیں ہےتوکیا ہے۔
مریم نواز نےمزیدکہا اس شخص نے4سال میں ایسی تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی،آج کی تکالیف انہی نااہلیوں کانتیجہ ہے،آئی ایم ایف کوواپس لاناوالاوہی ہے جواڈیالہ جیل میں بیٹھاہے،ترقی کرتاملک پانامہ جیسےبدنام زمانہ کی وجہ سے غیر مستحکم ہوا،عوام کوکہوں گی جوبھی فیصلہ آئےاس کودیکھناہوگاوجوہات کیاہیں
وزیراعلی پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ جس شخص کولانےچاہتےہیں وہ قوم کامجرم ہے، آپ کےلیےہم اتنا آسان نہیں ہونےدیں گے،حکومت 5سال پورےکرےگی،کسی نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی توآہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے۔