ٹویٹرکےبعد فیس بک اورانسٹاگرام کوپاکستان میں غیراعلانیہ بندش کاسامنا ، انٹرنیٹ سروس پروائیڈرکمپنیوں کی جانب سےصارفین کو آگاہ بھی کردیاگیا ہے۔
انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کا کہنا ہے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کوسروس میں خلل کا سامنا ہے، گزشتہ دوروزسےصارفین کومتعلقہ فورمزکےاستعمال میں مشکلات درپیش ہیں،اور یہ صورتحال ایکس پر پابندی کا تسلسل ہے، انٹرنیٹ سروس پروائیڈرنےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی خط لکھ دیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گیٹ وے سےسروس کی بندش کی وجوہات بتائی جائیں۔ انٹرنیٹ پرووائیڈرز کمپنیوں کے ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی اے نے فیس بک اورانسٹاگرام کی بندش سےمتعلق پیشگی اطلاع دی نہ ہی بندش کا کوئی ٹائم فریم دیا گیا۔