بھارت کے امیر ترین تاجر اور ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبا ت اختتام پذیر ہو گئیں ہیں جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور شادی کا یہ میلہ انٹر نیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنارہا جس پر اربوں روپے لٹائے گئے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ شادی کی تقریبات انجام دینے والے پنڈٹ چندر شیکھر شرما نے نہایت کم فیس لی ۔
انت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سفر اس سال مارچ میں جام نگر میں ایک شاندار پری ویڈنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ اس تقریب میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، اور ایوانکا ٹرمپ جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کی، اور ریحانہ کے خصوصی پرفارمنس نے سب کو اپنے گانوں پر جھومنے پر مجبور کر دیا۔ جام نگر کا جشن ان شاندار تقریبات کے لیے ماحول فراہم کرتا تھا جو اس کے بعد آئیں۔
پنڈت چندر شیکھر شرما
شاندار شادی کی تقریب کی قیادت پنڈت چندر شیکھر شرما نے کی، جو ایک معروف ماہر نجوم اور پجاری ہیں اور امبانی خاندان کے لیے تقریبات کی قیادت کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ پندت شرما نے جام نگر میں پری ویڈنگ تقریبات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ خاندانوں نے انہیں ہوائی اڈے پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہا، جس سے ان کی تقریبات میں اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
پنڈت شرما نے کتنی فیس لی؟
’لوک مات ٹائمز ‘کی ایک رپورٹ کے مطابق، پنڈت چندر شیکھر شرما شادی کی رسومات انجام دینے کے لیے 25,000 روپے لیتے ہیں جس میں ضروری سامان شامل ہے۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے اخراجات
انت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی صرف دو افراد کا ملاپ نہیں تھی بلکہ ایک شاندار جشن تھا جس میں مختلف صنعتوں کے اہم افراد جمع ہوئے۔ مشہور شخصیات اور معززین کی شرکت اور بین الاقوامی ستاروں جیسے جسٹن بیبر کے پرفارمنس کے ساتھ، یہ شادی امبانی خاندان کے اثر و رسوخ اور عظمت کی گواہ تھی۔
اننت اور رادھیکا کی شادی پر تقریباً 5000 کروڑ روپے لاگت آئی، اس رقم میں مہینوں سے جاری پری ویڈنگ ایونٹس شامل تھے۔ صرف پری ویڈنگ تقریبات پر تقریباً 300 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، جن میں کیٹی پیری اور بیک اسٹریٹ بوائز کے پرفارمنس کے ساتھ ایک لگژری کروز شامل تھا۔ دیگر بین الاقوامی ستارے جیسے ریحانہ اور جسٹن بیبر بھی پرفارمنس کے لیے بھارت آئے۔