اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر نے تحریک استحقاق میں کہا ہے چار جولائی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے۔
تحریک استحقاق کے متن میں انھوں نے لکھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی جیل کے باہر موجود تھے، بروقت پہنچنےکے باوجود ملاقات کیلئے جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ خفیہ ایجنسی کے افسران کےحکم پر ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ، اپوزیشن لیڈر نے ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے ۔