13 جولائی کو لیاقت باغ سے فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا۔
تحریک لبیک کی جانب سےتین شرائط کو بنیادبنا کردھرنا دیا جارہا ہے،شرائط میں فلسطین کوامدادمہیا کرنے کےساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات پرپابندی سرفہرست ہے۔
دھرنے سےقبل ہی این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک آٹھ امدادی کھیپ فلسطین کو بھجوائی جا چکی ہے جبکہ متعدد اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے،ٹی ایل پی کی شرائط پر قبل از وقت ہی عمل درآمد ہو چکا ہے
روڈ بلاک ہونے اورگھنٹوں تک ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اس حوالے سے عوام نے اپنے غم و غصےکا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ دھرنے کا مقصد محض عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں،یہ کس مقصد کے لیے بیٹھے ہیں کیونکہ دھرنے کی شرائط تو پہلے سے ہی پوری کی جا چکی ہیں۔
دھرنے کی وجہ سے مریض وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے اور متعدد لوگوں کو دفتر جانے کے لیےبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کل ایمبولنس وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پائی کیونکہ تمام راستے بند تھے۔
اس دھرنےکی وجہ سے اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے تمام راستے بند ہیں اور عوام کو بہت مشکلات کا درپیش آ رہی ہیں۔
فلسطینیوں کو امدادی کھیپ توپہلےہی بھجوائی جا رہی ہےتواس دھرنےکا مقصد سمجھ نہیں آتا،حکومت فلسطین کے ساتھ دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔