اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جمعرات تک گرفتاری روک دی ہے اور گھر جانے کی اجازت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل میاں علی اشفاق اورآئی جی اسلام آباد روسٹم پر آئے ، عدالت نے صنم جاوید کا ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا اور گرفتاری کو جمعرات تک روکتے ہوئے گھر جانے کی اجاز ت دیدی ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صنم جاویداس دوران ایک بھی لفظ بولیں توعدالت اپنا آرڈرواپس لےلےگی۔ عدالت نے صنم جاوید کو عدالت میں پیش کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو سراہا۔
وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کل صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے میرے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ صنم جاوید پر کون سی ایف آئی آر ہے ؟ وکیل علی اشفاق نے بتایا کہ یہ بلوچستان کا9مئی کاکیس ہے،صنم 10 مئی کو لاہور سے گرفتار ہو گئی تھی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہدایت دی کہ جمعرات تک صنم کوکوئی بھی گرفتارنہیں کرےگا، جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد سےباہرنہیں جاسکتی، صنم جاوید کسی بھی قسم کاکوئی بیان نہیں دیں گی، پی ٹی آئی کارکن کےوالدین یقینی بنائیں کہ صنم کوئی بیان نہ دے۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔