لاہورمیں8محرم الحرام پر امام بارگاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت کا ٹھوکرنیازبیگ کی امام بارگاہوں کادورہ،اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا،انکاکہنا ہےکہ امام بارگاہوں کےگرد چھتوں پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
اُدھر کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔جلوس کےروٹ کے اطراف علاقوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔
دوسری جانب پشاورمیں محرم الحرام کےدوران کل 62 امام بارگاہوں میں سے 19کو حساس ترین قرار دے دیا۔محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور پولیس کا شہر بھر میں 14 ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس نے 200 سی سی ٹی وی سمیت ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی فضائی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ پاک فوج اور ایف کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔