مسلم لیگ ( ن ) کا آج مری میں ہونے والا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ مسلم لیگ ( ن ) کا آج مری میں ہونے والا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
نواز شریف کی شہباز شریف اور مریم نواز سے ہونے والی گفتگو میں پی ٹی آئی کو عدلیہ سے ملنے والے ریلیف اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشاورتی اجلاس عاشورہ محرم کے بعد لاہورمیں بلایا جائے گا۔