وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگا دیئے جبکہ گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
بجلی صارفین پر جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 301 سے 400یونٹ کے استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے 200 روپے فکسڈ چارجزعائد کئے گئے ہیں جبکہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز لاگو کیے گئے۔
ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے اور ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے عائد کئے گئے ہیں۔
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔
اس سے پہلے گھریلو بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے۔
صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز184 فیصد بڑھا دیئے گیے جبکہ بجلی کے کمرشل صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ ہوا اور صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہو گئے۔
کمرشل صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوگئے۔
زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوگئے۔