وفاقی حکومت نے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنٰی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔
201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوگیا جبکہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیا۔
401 سے 500 یونٹ کے ٹیرف میں 6.12 روپے اضافہ ہوا اور یونٹ کی نئی قیمت 41.36 روپے ہوگئی۔