ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل آباد میں مرغی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں 22 روپے اضافے کے بعد سرکاری قیمت 552 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 98 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا۔
لاہور میں برائلر گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت 541 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ فارمی انڈوں کے نرخ ایک روپے اضافے سے 253 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔
دوسری جانب مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 15روپے اضافے کے بعد سرکاری نرخ 160 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کا نرخ چار روپے بڑھ کر 83 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا۔