توشہ خانہ تفتیش میں عدم تعاون پر نیب کی جانب سے بشری بی بی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی
نیب نے توشہ خانہ 2 کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،توشہ خانہ 2 ریفرنس مختلف گھڑیوں اور زیورات سے متعلق ہے،
عدت نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بری، رہائی کے روبکارجاری
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نےبانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف مرکزی اپیلوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کیس سے بری کر دیا،اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عدالت نےخاورمانیکا کی میڈیکل بورڈکی درخواست خارج کرتےہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کےروبکارجاری کردئیے، عدالت نےفیصلےمیں کہاکہ اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔