انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جمعہ کے روز آٹھ دن کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ پروڈکشن پلانٹ 15 جولائی سے 22 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
کمپنی نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ تیار شدہ گاڑیوں کے کم سطح کے اسٹاک، اور سپلائی چین کے چیلنجوں کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کے لیے پرزہ جات اور اجزاء کی کمی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کسی بھی تبدیلی کی صورت میں منصوبے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی، ۔
کمپنی پاکستان میں ٹویوٹا اور ڈائیہٹسو گاڑیوں کی واحد ڈسٹریبیوٹر ہے اور پاکستان میں ان گاڑیوں کی اسمبلنگ، پروگریسو مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کے لیے لائسنس رکھتی ہے۔