ڈی جی میٹ مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحب زاد خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی اور اب تک پاکستان میں معمول سے 8 فیصد زیادہ بارشیں ہوچکی ہیں جو گزشتہ 11 دنوں میں ہوئی ہیں۔
ڈی جی نے بتایا کہ پنجاب میں 59 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
مہر صاحب زاد خان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں تاحال کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے، دریائے چناب اور راوی میں بھی تاحال پانی کی کافی گنجائش موجود ہے، چناب میں کچھ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان بھائیوں کو بارشوں اور اس کے اثرات کے بارے بتاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین 16 فیصد ،بھارت 8 فیصد کاربن کا اخراج کرتا ہے ، اس سے پاکستان کا موسم متاثر ہو رہا ہے ، اب کچھ ہی دیر میں 100، 200 ملی میٹر بارش ہو جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بہت کچھ خراب کردیا ہے۔