پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے طلباء طالبات کو ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبا کو ای بائیکس دینے کا وعدہ کیا آج وہ وعدہ پورا کردیا ۔ ڈاؤن پیمنٹ کی آدھی رقم طلبا اور آدھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، بولیں کہ ہمیں طلبہ کوجلاوگھیراو اور توڑ پھوڑ کی سیاست سے دور رکھنا ہے۔۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ای بائیکس کا رجحان پیدا کریں گے۔ پنجاب میں چارجنگ انفراسٹرکچرکا بڑے پیمانے پر آغاز کیاجائے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے لیے تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نےکہا کہ ای کامرس اور فری لانسنگ سروسزسے روزگار کے حصول کیلئے تیزانٹرنیٹ انتہائی اہم ہے ۔