آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
آل پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ودہولڈنگ ایجنٹ بنانے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے مستثنی قراردیا جائے۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ساڑھے پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹا مہنگا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ہزار روپے کی بوری پر چھ سو پانچ روپے ٹیکس مناسب نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یا ایف بی آر نے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا، مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
بلوچستان فلور ملز
بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہڑتال کی حمایت کر تے ہوئے صوبے بھر کے فلور ملز بند کر دئیے گئے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماءبدرالدین کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی بھرمار سے معاشی بحران پیدا ہوگا آٹے کا کاروبار کرنے والوں پر بھاری بھرکم ظالمانہ ٹیکس لگا دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایک ذمہ دار تنظیم ہے جس کی کال پر آج ملک بھر میں فلور ملز بند ہوگئے حکومتی بے حسی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے ناجائز ٹیکسز کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز چیئرمین عاصم رضا احمد کی اس فیصلہ کی تائید کرتی ہیں۔