جنوبی ایشیا کا خطہ اپنی ثقافت سےگہرے تعلق اور وابستگی کے لئے مشہور ہے۔ پاکستان بھی اس سے مختلف نہیں ہیں ،کیونکہ ہماری قوم ایک ایسے مشروب سے دل دادہ ہے جو ہماری روزمرہ کی روٹین کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ چائے پی جاتی ہے ،جس کی سالانہ کھپت 200,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ چائے صرف ایک مشروب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ثقافتی علامت کے طورپر نہ صرف صبح کے ناشتے کی میز پر بلکہ شام کی ریفریشمنٹ، ملاقاتوں اور دوستوں کی محفلوں کا لازمی حصہ ہے ۔
چائے کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے معاملے میں اسے محظ ایک مشروب سے لے کر مقامی روایت کا حصہ بنانے میں متعدد عوامل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان عوامل میں سب سے اہم چائے کے وہ برانڈز ہیں جو اس مشروب سے وابستہ جذبات کو سمجھتے اور اجاگر کرتے ہیں ۔ مختلف مینوفیکچررز کے اس وسیع انتخاب میں ایک ایسا برانڈ بھی ہے جو اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔
پاکستان میں ایسے افراد کی تلاش مشکل ہے جو چائے کے شوقین نہ ہوں، اور ایسے شخص کو تلاش کرنا تقریباًناممکن ہے جو لپٹن کی مشہور دُھن ’’ چائے چاہئے، کون سی جناب؟‘‘ سے واقف نہ ہو۔ اس دلکش جملے نے مارکیٹنگ سلوگن سے سفر کرتے ہوئے روز مرہ کی بات چیت میں اہم جگہ بنائی ہے۔ دوستوں، رشتہ داروں اور کولیگز کی جانب سے ٹی بریک میں یہ جملہ سننا عام ہے۔ اس گیت نے اپنے آپ کو پاکستانی سماجی روابط کے تانے بانے میں مضبوطی کے ساتھ بُنا ہے جو لوگوں کے چائے کے ساتھ گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔
لپٹن نے سپریم کے ساتھ مل کر چائے کے مقامی کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لپٹن چائے کی وہ کمپنی ہے جو پاکستان میں اپنی بھر پور تاریخ رکھتی ہے۔ لپٹن برانڈ 1948 میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا جو بہت جلد گھروں کا ایک لازمی جزو بنا۔ دہائیوں سے لپٹن پاکستانیوں کے بدلتے ہوئے ذائقوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے برانڈ میں مسلسل بہتری لانے کے ساتھ ساتھ نئے ذائقے بھی متعارف کراتا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چائے کا ہر کپ مقامی ذائقے اور لوگوں کی پسندیدگی کے مطابق ہو۔
لپٹن پاکستان لمیٹڈ، لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز کا حصہ ہے اور ایک آزاد ادارے کے طور پر کام کر رہاہے۔ لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز کو سی وی سی کیپیٹل فنڈ VIII نے 2022 میں خریدا تھا اور یہ مستقبل طور پر جدت اپنانے اور پاکستانی مارکیٹ کی مخصوص پسندیدگیوں کو پورا کرنے کی وجہ سے طویل عرصے سے چائے کی کیٹیگری میں سر فہرست کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔ لپٹن نے کینیا سے اعلی معیار کی چائے کو حاصل کرکے نہ صرف پاکستانیوں کو ان کے محبوب مشروب کا دلکش ذائقہ فراہم کیا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی مضبوط کیا ہے۔ کینیا سے آنے والی چائے کی پتیوں کو پاکستان میں احتیاط سے پروسیس اور بلینڈ کیا جاتا ہے تاکہ پاکستانی صارفین کی ترجیحات کے مطابق ایک مستقل اور خوشگوار ذائقہ یقینی بنایا جا
سکے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر چائے کا کپ مقامی ذائقے کے مطابق بہترین ہو، لپٹن پاکستان لمیٹڈ نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔
پاکستان میں لپٹن کے مثبت اثرات صرف چائے کی فراہمی تک محدود نہیں ہیں کیونکہ لپٹن پاکستان لمیٹڈ ملک بھر میں 1300 سے زائد افراد کو براہ راست ذریعہ معاش فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی متعدد وینڈرز اور سپلائرز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ملک میں سینکڑوں افراد کی آمدن میں ان کو معاونت فراہم کررہی ہے۔
لپٹن پاکستان لمیٹڈ ایک امید افزا مستقبل اور اعلیٰ کارکردگی کی اپنی میراث کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے جس کیلئے وہ صارفین کی ضروریات کے مطابق خود کو مسلسل ڈھال رہی ہے۔ ملک میں بھرپور تاریخ اور گہرے روابط سے استفادہ کرتے ہوئے لپٹن بہترین اور عمدہ چائے کے ساتھ پاکستانیوں کی خدمت کرتے رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر صبح کا آغاز ایک تروتازہ چائے کے کپ سے ہوجس سے دن بھر چستی حاصل ہو۔
پاکستان میں چائے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے سے جوڑتی اور ہماری ثقافت و مہمان نوازی کا اہم حصہ ہے ۔ لپٹن جیسے برانڈز نے اس ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لپٹن پاکستان لمیٹڈ نہ صرف ایک پسندیدہ مشروب فراہم کرتی ہے بلکہ قوم کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ جیسا کہ لپٹن کی ترقی کا سفر جاری ہے ، وہ بہترین چائے کا ذائقہ فراہم کرنے ، دو ملکوں کے اتحاد کو فروغ دینے اور پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔