وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔
کمرشل صارفین کیلئے بجلی آٹھ روپے،زرعی شعبے کیلئے ساڑھے چھ اور بڑے صارفین کیلئے ساڑھے پانچ روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔جولائی سے کمرشل صارفین کو بجلی 77 روپے 15 پیسے فی یونٹ تک ملے گی،زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا۔
جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83پیسے تک ہوگا،جنرل سروسز کےلیےبجلی ٹیرف 6 روپے 98 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی، جبکہ جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی61 روپے 3 پیسے ہوجائے گی۔
بڑے صارفین کے لیےبجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافہ منظور کرلیا گیا ہے،جولائی سے بڑےصارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائےگا،اس کے علاوہ صنعتی صارفین کے لیےبجلی کا موجودہ بنیادی ٹیرف ہی برقرار رکھنےکا فیصلہ کیاگیا ہے،پاورڈویژن نےوفاقی کابینہ کےفیصلے سے نیپرا کو بھی آگاہ کردیا۔