پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر عبدالرزاق نے عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر ردعمل جاری کردیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے قومی ٹیم کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پوری سلیکشن کمیٹی فارغ کرتے یا کسی کو بھی نہ ہٹاتے، شاہد آفریدی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے تمام افراد کے پاس ایک جیسا اختیار تھا۔
عبدالرزاق نے سوال اٹھایا کہ 6 افراد پر ایک فرد کیسے طاقتور ہوسکتا ہے؟۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وہاب ریاض نے بھی ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن میں من مانی کی باتیں بے بنیاد ہیں،ٹیم کی سلیکشن میں کوئی پریشر نہیں ڈالا، 6 افراد پر ایک فرد کے ووٹ کا غلبہ کیسے ہوسکتا ہے، ہرچیز اورمیٹنگز کے منٹس ریکارڈ پرموجود ہیں۔