مسلم لیگ نواز کی جانب سے پارٹی کی تنظیم سازی اور ممبرشپ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے تمام ضلعی صدور کو پارٹی کی ممبر شپ بڑھانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور ضلعی صدور کو گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی صدور کو تنظیم سازی یونین کونسلز اور وارڈ لیول تک مکمل کرنا ہوگی۔
پارٹی صدر کی جانب سے متحرک اور مخلص کارکنوں کو پارٹی کی تنظیم میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدور کو بھی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس حوالے سے نواز شریف رواں ماہ سے ڈویژنل اور ضلعی صدورسے باقاعدہ ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں متحرک کارکنوں کو ہی پارٹی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔