حکومت کاحساس اداروں کو فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےاختیارکو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری فہدشبیر نےایڈوکیٹ ندیم سرورکی وساطت سےدرخواست دائرکی،درخواست میں وزیراعظم،وفاقی حکومت اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔
وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ریکارڈ اور ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت پاکستان نےایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارےکولوگوں کےفون ٹیپ کرنےکی اجازت دیدی،پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔
آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی،آزادی اظہاررائےفراہم کرتا ہے،انڈین سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کےفون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کاحساس ادارے کو فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔
عدالت موجودہ درخواست کےحتمی فیصلے تک مزکورہ نوٹیفکیشن کی کاروائی کو معطل کرے۔