ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں طلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تبادلہ مارکیٹ میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں10 پیسے اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں امریکی ڈالر278 روپے50 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے اور 40 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 281 روپےکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جسے سے انڈیکس 80 ہزار900 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔